ہماری میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، ندا ڈار

ہماری میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، ندا ڈار

اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔
ہماری میچ میں بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، ندا ڈار

Webdesk

|

18 Apr 2024

 اسلام آباد: قومی خواتین ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ ہماری میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔

کپتان ندا ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہماری میچ میں بولنگ اور فلیڈنگ اچھی نہیں رہی۔

 انہوں نے کہاکہ ہم نے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز دے ڈالے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم ویسٹ انڈیز کو 220 تک محدود کرتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

 انہوں نے کہاکہ جیت ہار کھیل کا حصہ ہے ہمیں بہتر منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ اگلے میچوں میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!