5 hours ago
آپریشن شعبان، فورسز کی کارروائیوں اب تک 102 خوارج ہلاک
آپریشن شعبان کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران مزید 7 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا
ویب ڈیسک
|
11 Jul 2026
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن شعبان کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جس کے بعد آپریشن کے دوران ہلاک خارجیوں کی تعداد 64 تک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں منگی ڈیم پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کا فتنہ الخوارج کے خلاف مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے۔
آپریشن شعبان کے تحت جاری کارروائیوں کے دوران مزید 7 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا، ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ آپریشن شعبان اوردیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 102 خوارج جہنم واصل ہو چکے۔
بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں مجموعی طور پر ہلاک خارجیوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی۔
Comments
0 comment