حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تقریبا 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
10 Jul 2026
حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے اگلے ایک ہفتے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اگلے ایک ہفتے کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا جس کے بعد ریٹ 323 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گئے۔
Comments
0 comment