وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات

Webdesk

|

26 Apr 2024

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات،وفد نے میٹا کمپنی کی جانب سے ڈیجیٹل سیفٹی کمپین، ڈیجیٹل لیٹریسی پروگرام، الیکشن ایجوکیشن کیمپین کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفد میں میٹا کی پاکستان میں پبلک پالیسی ہیڈ دانیہ مختار اور مینیجر پبلک پالیسی تعبیر اطہر شامل تھیں،ملاقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

میٹا کے وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی کو میٹا کمپنی کے پاکستان میں ورکنگ اور مختلف کیمپینز کے بارے میں بریفنگ دی،وفد نے میٹا کمپنی کی جانب سے ڈیجیٹل سیفٹی کمپین، ڈیجیٹل لیٹریسی پروگرام، الیکشن ایجوکیشن کیمپین کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے میٹا کی پاکستان میں ورکنگ کو سراہا اور وزارت آئی ٹی کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!