کسی بھی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

کسی بھی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

قرارداد نثار کھوڑو نے پیش کی، اپوزیشن کا واک آؤٹ، پی پی کے 105 اراکین کی حمایت
کسی بھی تقسیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

ویب ڈیسک

|

3 Sep 2026

سندھ اسمبلی نے صوبے کی کسی بھی قسم کی تقسیم اور موجودہ حدود میں تبدیلی کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

ایوان میں تحریک التوا پر چوتھے روز بحث مکمل ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے اسپیکر اویس قادر شاہ سے اجازت لے کر قرارداد پیش کی۔

قرارداد پیش کیے جانے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ایوان سے خطاب کیا، جس پر اپوزیشن ارکان احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔ قرارداد پیش ہونے کے وقت ایوان میں پیپلزپارٹی کے 105 ارکان موجود تھے جبکہ اپوزیشن کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ ایک تاریخی اور ناقابل تقسیم دھرتی ہے۔ سندھ اسمبلی نے قیام پاکستان اور پاکستان میں شمولیت کی قراردادیں منظور کی تھیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سندھ کی کسی بھی قسم کی تقسیم کو مسترد کرتا ہے اور صوبے کی موجودہ حدود میں کسی تبدیلی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا۔

قرارداد کی منظوری کے بعد پیپلزپارٹی کے ارکان نے ہاتھوں میں ’’سندھ دھرتی ماں‘‘ کے بینرز اٹھا کر نعرے بازی بھی کی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!