21 hours ago
جنوبی پنجاب میں سیلابی صورت حال

ویب ڈیسک
|
11 Sep 2025
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے اور دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ برقرار رہنے سے جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔
اس صورتحال کے پیش نظر، وزارت آبی وسائل نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن نے ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے۔ اس وقت گنڈا سنگھ والا میں 2 لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔
ملتان کے قریب شیر شاہ بند پر پانی کا بہاؤ برقرار ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں کمی کا امکان ہے۔ جلالپور پیر والا میں صورتحال ابھی بھی خطرناک ہے، جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ہیڈ پنجند کے مقام پر 4 لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی کے بہاؤ کے ساتھ انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق، مون سون بارشوں کی شدت میں کمی آئی ہے اور اب دریاؤں کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کا امکان نہیں ہے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ مون سون کا دسواں اسپیل ختم ہو چکا ہے اور آئندہ ہفتے بڑی بارش کی توقع نہیں۔
Comments
0 comment