گڈاپ ٹاؤن ندی میں 7 افراد ڈوب گئے، 4 کی لاشیں برآمد
مرنے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، تین تاحال لاپتہ

ویب ڈیسک
|
10 Sep 2025
شہر قائد کے علاقے گڈاپ ٹاؤن ندی سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں واقع ندی میں طغیانی کے باعث 7 شہریوں کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد ریسکیو ٹیم اور وہیکل کو موقع پر روانہ کیا گیا۔
رات سے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران ندی سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ تین کی لاش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ نابوک، 40 سالہ جاوید شاہ، 45 سالہ راجا اور 40 تا 45 سالہ غلاب ویل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
Comments
0 comment