سارہ علی خان نے والدہ کے ساتھ رہنے کا تجربہ شیئر کر دیا

سارہ علی خان نے والدہ کے ساتھ رہنے کا تجربہ شیئر کر دیا

میرے خیال میں اکیلی والدہ کے ساتھ رہنے کا زندگی پر بہت بڑا کردار ہے۔
سارہ علی خان نے والدہ کے ساتھ رہنے کا تجربہ شیئر کر دیا

Webdesk

|

17 Mar 2024

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کی بیٹی و نوجوان اداکارہ سارہ علی خان نے اکیلی والدہ کے ساتھ رہنے کا تجربہ شیئر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان نے والدہ کے ساتھ اکیلے زندگی بسر کی جہاں انہیں کم عمری میں ہی یہ احساس ہوا کہ انہیں زندگی میں کچھ کرنے کیلیے خود ہی قدم بڑھانا پڑے گا اور کبھی کسی پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

سارہ علی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اکیلی والدہ کے ساتھ رہنے کا زندگی پر بہت بڑا کردار ہے۔

بھارتی اداکارہ کاکہنا تھاکہ اپنی زندگی میں آپ ہی سب کچھ ہو، اگر آپ خوش قسمت ہیں اور خدا چاہے گا تو ایسا ہوگا، آپ چیزوں کے ہونے کا انتظار نہیں کر سکتے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت چھوٹی عمر میں احساس ہوا کہ کوئی آپ کیلیے کچھ کرنا نہیں والا ہے۔ سارہ علی خان نے واضح کیا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے مدد کی ضرورت نہیں پڑتی، مجھے اکثر مدد درکار ہوتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!