صبا قمر کے دلہا کا نام شانو ہے؟

صبا قمر کے دلہا کا نام شانو ہے؟

عید پر لگوائی گئی مہندی میں صبا قمر نے شانو نام لکھوایا ہے
صبا قمر کے دلہا کا نام شانو ہے؟

Webdesk

|

11 Apr 2024

پاکستان کی معروف خوبرو اداکارہ صبا قمر نے عید کی خوشی میں ہاتھوں پر مہندی لگوا کر اُس پر شانو کا نام لکھوایا۔

اپنے ہاتھوں پر لگی مہندی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے واضح طور پر لفظ شانو کو فوکس کر کے تصویر شیئر کی جس کے بعد مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح پُرتجسس ہوئے کہا آخر شانو کون ہے اور اس حوالے سے چہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئیں۔

کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ شانو اداکارہ کے ہونے والے دلہا کا نام ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ برس ایک کیک کی ویڈیو پر بھی ’شانو کی پری‘ لکھوایا تھا۔

11

اپنی سالگرہ کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر گلدستہ ہاتھ میں تھامے ایک شخص کی جانب دیکھتے ہوئے اُس سے محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔

ان سارے اشاروں کے بعد مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ صبا قمر جلد کسی شخص جسے وہ پیار میں شانو کہتی ہے اُس سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور دونوں کے معاملات طے بھی ہوچکے ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!