5 hours ago
رجب بٹ کی کراچی میں درج مقدمے کو منتقل کرنے کی درخواست مقرر
ویب ڈیسک
|
14 Apr 2026
سندھ ہائی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں درج مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کی جانب سے مقدمہ کراچی سے کسی دوسرے شہر منتقل کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے کیس کی باقاعدہ سماعت 4 مئی کو مقرر کرتے ہوئے تمام فریقین کو آئندہ سماعت تک اپنے جوابات جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر ضمانت ہونے کے باوجود رجب بٹ پر تشدد کیا گیا۔ وکیل کے مطابق ان کے مؤکل کو کراچی میں پیش ہونے کے دوران سیکیورٹی کے شدید خدشات لاحق ہیں۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ حالات کے پیش نظر مقدمے کو کراچی سے کسی اور شہر منتقل کیا جائے۔
Comments
0 comment