حریم شاہ کو لندن میں خوبصورت اپارٹمنٹ تحفے میں مل گیا

حریم شاہ کو لندن میں خوبصورت اپارٹمنٹ تحفے میں مل گیا

میرا لندن میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، فائیو اسٹار ہوٹل برطانوی حکومت نے دیا، ٹک ٹاکر کا دعوی
حریم شاہ کو لندن میں خوبصورت اپارٹمنٹ تحفے میں مل گیا

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

تنازعات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کو برطانیہ میں اُن کے دوست نے اپارٹمنٹ تحفے میں دیا ہے۔

اس بات کا انکشاف حریم شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ اُنہیں برطانوی حکومت کی جانب سے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش دی گئی ہے۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رہائش سب سے مہنگی ہے مگر میں بہت خوش قسمت ہوں کیونکہ میرے ایک دوست نے مجھے مکمل فرنشڈ اپارٹمنٹ تحفے میں دیا جو بہت خوبصورت ہے اور میں یہیں پر مقیم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر جہاں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مجھے سیکیورٹی دی ہے وہیں برطانوی حکومت نے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش دی، میرا یو کے میں کسی بھی چیز کا ایک روپیہ تک خرچ نہیں ہوا۔

حریم کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ مہنگے مہنگے تحائف بھی دیتے ہیں لہٰذا میرے لیے لندن میں رہنا مشکل نہیں، یہاں میرے کافی تعلقات ہیں، لوگ لندن میں رہائش کے لیے ترستے ہیں اور یہاں لوگوں کو اپنا گھر بنانے میں کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن مجھے یہاں گفٹ میں تیار شدہ اپارٹمنٹ مل گیا۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں پیدائشی طور پر ہی خوش قسمت ہوں، پاکستانی میں بھی کروڑوں لوگ گوگل پر مجھے سرچ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے بہت شہرت سے نوازا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!