کراچی میں ڈائریا کی وبا پھیلنے لگی،سیکڑوں کیسز سامنے آگئے

کراچی میں ڈائریا کی وبا پھیلنے لگی،سیکڑوں کیسز سامنے آگئے

جنوری تا یکم اپریل میں جناح اسپتال میں ڈائریا کے 4 ہزار 500 کیسز رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں ڈائریا کی وبا پھیلنے لگی،سیکڑوں کیسز سامنے آگئے

Webdesk

|

15 Apr 2024


کراچی: شہر قائد میں ڈائریا کی وبا پھیلنے کے باعث سرکاری اسپتالوں میں یومیہ سینکڑوں کیسز رپورٹ ہونے لگے۔

ذرائع کے مطابق جنوری تا یکم اپریل میں جناح اسپتال میں ڈائریا کے 4 ہزار 500 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اپریل میں ڈائریا کے کیسز میں  اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، آلودہ پانی اور غیر صحتمند کھانا ڈائریا کا سبب بن رہا ہے، کیسز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

 کچھ مریضوں کی حالت جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کے سبب تشویشناک ہوتی ہے، متعدد مریض دوران علاج دم توڑ چکے ہیں۔

 انچارج شعبہ حادثات جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق آلودہ پانی اور غیر معیاری خوراک کے سبب ڈائریا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 موسم گرما میں کمزور قوت مدافعت والوں بالخصوص پانچ سال سے کم عمر بچوں کو اسہال زیادہ متاثر کررہا ہے۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شہری ابلے ہوئے پانی اور صحت مند غذا کا استعمال کریں  پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال مرض کی شدت میں کمی کرے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!