انڈسٹری کے بااثر شخص نے ہراسانی کا نشانہ بنایا، آج بھی اسکا نام نہیں بتاسکتی، دعا ملک

انڈسٹری کے بااثر شخص نے ہراسانی کا نشانہ بنایا، آج بھی اسکا نام نہیں بتاسکتی، دعا ملک

بچوں کو شوبز انڈسٹری میں نہیں لانا چاہتی، اداکارہ
انڈسٹری کے بااثر شخص نے ہراسانی کا نشانہ بنایا، آج بھی اسکا نام نہیں بتاسکتی، دعا ملک

ویب ڈیسک

|

22 Sep 2025

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک کی بہن اور سابق گلوکارہ و میزبان دعا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈسٹری کے ایک بااثر شخص کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وہ اس کا نام ظاہر نہیں کر سکتیں۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران دعا ملک نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے کبھی شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں، اگرچہ ان کی بیٹی کو اس شعبے میں دلچسپی ہے اور وہ اکثر اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتی ہے۔

ان سے پوچھمما گیا کہ کیا یہ سوچ کاسٹنگ کاؤچ کے کسی تلخ تجربے کی وجہ سے ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایسا ان کے ساتھ نہیں ہوا، لیکن انڈسٹری میں کئی لڑکیوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔ ’’میں اور حمیمہ نازک مزاج نہیں ہیں، ہم میں ایک مرد پوشیدہ ہے، اگر کوئی حد سے بڑھے تو ہم اسے نہیں چھوڑتے‘‘۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک بار انہیں ایک بہت بااثر شخصیت کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا۔ تاہم دعا ملک کا کہنا تھا کہ وہ اس شخص کا نام کبھی ظاہر نہیں کریں گی کیونکہ وہ خود تو بیرون ملک مقیم ہیں مگر ان کی فیملی پاکستان میں رہتی ہے۔

سابق گلوکارہ نے کہا: ’’میں نے یہ معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے‘‘۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!