ہوٹل میں ہیئر ڈرائر استعمال کرنے پر خاتون کو 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا جرمانہ

ہوٹل میں ہیئر ڈرائر استعمال کرنے پر خاتون کو 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا جرمانہ

انتطامیہ نے جرمانہ وصول کرلیا، خاتون منتیں کرتی رہ گئیں
ہوٹل میں ہیئر ڈرائر استعمال کرنے پر خاتون کو 2 لاکھ 63 ہزار روپے کا جرمانہ

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2023

آسٹریلیا میں ایک ہوٹل کی انتظامیہ نے  ہیئر ڈرائر استعمال کرنے پر خاتون کو 2 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ کر کے رقم وصول کرلی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی نو وٹیل پرتھ لینگلے نامی خاتون کنگز پارک ہوٹل میں مقیم تھیں اور اُن کا مقصد منسٹری آف ساؤنڈ کا کنسرٹ دیکھنا تھا۔

خاتون نے نہانے کے بعد بال سکھانے کیلیے ہیئر ڈرائیر استعمال کیا تو ہوٹل میں لگا فائر الارم بج گیا، جس پر فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ایمرجنسی میں کمرے سے نکالا اور بھرپور تیاری کے ساتھ سرچنک کی مگر اندر سے کچھ نہ ملا۔

پوچھ گچھ کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ خاتون نے ہیئر ڈرائیر استعمال کیا تھا۔ جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا تاہم چیک آؤٹ کے وقت جب خاتون کو بل دیا گیا تو اُس میں 1400 آسٹریلو ڈالر جرمانہ بھی تھا۔

ہوٹل انتظامیہ نے خاتون کو بتایا کہ یہ فائر ڈیپارٹمنٹ کو ہنگامی صورت حال میں طلب کرنے کی فیس ہے جو ہوٹل نے ادا کردی اور اب آپ کو بطور جرمانہ یہ رقم ادا کرنا ہوگی۔ خاتون نے کہا یہ چارج تو آسٹریلیا کے محکمہ فائر بریگیڈ کے چارجز سے بھی زیادہ ہے۔اسے کم کیا جائے لیکن ہوٹل انتظامیہ نے انکار کردیا جس کے بعد نہ تو فون کال اور نہ ہی ای میل کا جواب دیا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر یہ بات وائرل ہونے کے بعد ہوٹل کے ایک منیجر نے خاتون نے کو اضافی چارج واپس کر دیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!