کراچی میں سپرہائی وے پر قائم نامور ریسٹورنٹ میں دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ’رانی پاکستانی‘ نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈریکارڈ مین دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کی لمبائی 61 سینٹی میٹر ہے جبکہ اس گائے کی کُل لمبائی 58 سینٹی میٹر جبکہ یہ دو دانت کی ہے۔
ننھی گائے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں اور وہ قدرت کے اس شاہکار کو دیکھ کر عش عش کررہے ہیں۔
گائے کے مالک مرتضیٰ نے ڈائیلاگ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’رانی اس وقت دنیا کی سب سے چھوٹی زندہ گائے ہے اس سے قبل 51 سینٹی میٹر کی گائے بنگلادیش کی تھی جس 2021 میں مرچکی ہے جبکہ بھارت میں 61 سینٹی میٹر لمبائی والی گائے ابھی زندہ ہے مگر جو رانی پاکستانی کی لمبائی 58 سینٹی میٹر اور یہ زندہ ہے اس حساب سے یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہیں۔
?>