راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مری پولیس نے شیخ رشید کو موٹر وے سے گرفتار کیا ہے۔
شیخ رشید احمد کے بھتیجے راشد شفیق نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے خلاف آپبارہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اسی سلسلے میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ انہیں اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔