ملتان کے نشتر اسپتال کی چھت سے ملنے والی لاوارث لاشوں کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی کہ آیا فٹ پاتھوں اور سڑکوں یا گھروں سے ملنے والی لاوارث لاشوں کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے۔
اس سلسلے میں ہم نے ایدھی ہوم رابطہ کیا اور وہاں پر لاوارث لاش کے ملنے سے لے کر آخر تک کے مرحلے کو ڈاکیومینٹری کی صورت میں تیار کیا۔
ایدھی رضاکاروں نے بتایا کہ لاوارث لاش کی اطلاع ملنے کے بعد ایمولینس کو روانہ کیا جاتا ہے اور پھر اُسے سرکاری اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی ہومز لایا جاتا ہے۔ جہاں کچھ دن لاش کو سرد خانے میں رکھ کر لواحقین کا انتظار کیا جاتا ہے اور پھر غسل ، کفن دینے کے بعد لاش کی تدفین کی جاتی ہے۔
لاش ملنے، غسل دینے سے پہلے اور کفنانے کے بعد اس کی تصاویر لے کر اُسے ریکارڈ کا حصہ بنایا جاتا ہے تاکہ اگر مسقبل میں لواحقین میں سے کوئی آئے تو پھر اُس کو دکھا دی جائے۔ ان لاشوں کی تدفین ایدھی کے مختص قبرستانوں میں ہوتی ہے۔
?>