سعودی وزارت حج و عمرہ نے سال 2023 کیلیے حج پیکجز کا اعلان کردیا، کم سے کم پیکج 3465 ریال کا ہے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 2 لاکھ 12 ہزار روپے کے قریب رقم بنتی ہے، اس پیکج میں واٹ شامل نہیں۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پیش کیے گئے 4 پیکجز میں سے پہلا عوامی پیکیج 3465 ریال ہے، دوسرا گیسٹ 7037 ریال ہے، تیسراجدید خیموں کا9214 ریال کا ہے جبکہ چوتھا منی ٹاور میں 11435 ریال کا ہے۔ تمام قیمتوں میں واٹ (ٹیکس) کا اضافہ کیا جائے گا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام پیکیجز اور حج کے لیے ناموں کا اندراج وزارت کے آفیشل پورٹل کے علاوہ نسک ایپ کے ذریعے ہوگا‘۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ پیکجز کا اطلاق صرف مقامی افراد پر ہوگا۔
?>