خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تھانہ شہباز گھڑی میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا گیا۔
مردان کے تھانہ شہباز گڑھی کی حدور میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے میاں بیوی ہیں جن کا تعلق صوابی سے تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں کو غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔
پولیس نے دونوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت زوجہ انور سکنہ باغیچہ ڈھیری جبکہ دوسرا سعیدالرحمن سکنہ ادینہ صوابی سے ہوئی ہے
?>