کوئٹہ: گوادر ساحل سمندر کے کنارے تیل کے ڈپو میں آگ لگنے سے سمندر میں کھڑی درجنوں کشتیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
کروڑوں روپے مالیت کا تیل جل گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے ساحل پر بنے ہوئے تیل کے ڈپو میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہوئے دیکھتے آگ کے شعلے آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگے اور آگ پھیلتی رہی اور سمندر کے کنارے کھڑی درجنوں کشتیوں کو لپیٹ میں لے لیا تمام کشتیاں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔
اس کے علاوہ تقریباً ایک درجن سے زائد تیل بردار اسپیڈ بوٹس بھی خاکسترراکھ کا ڈھیر بن گئیں، بتایا جاتا ہے کہ آتش زدگی سے تقریباً 10ڈپو مکمل طور پر جل گئے ،اس کے علاوہ ڈپوئوں کے خیمے جنریٹر اور دیگر اشیا بھی جل گئی ہیں۔
آتش زدگی کی وجہ جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، فائربریگیڈ کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
?>