دوحہ:قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران سابق مِس کروشیا قطر کے سیکیورٹی حکام پر برس پڑیں ۔
انہوں نے نامناسب لباس پر میدان بے دخلی پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہمان نوازی کے تقاضوں کے خلاف ہے تاہم قانوں کی پاسداری نہ کرنے پر مجھے خود بھی افسوس ہے ،کوشش ہوگی کہ سیمی فائنل میں مناسب لباس کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجودرہوں۔
ان کو سیکیورٹی گارڈز نے نامناسب لباس پہننے پر میدان سے نکال دیاتھا۔
ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا نے برازیل کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تاہم میچ کے دوران سابق مِس کروشیا ایوانا نول نے نامناسب لباس زیب تن کیا جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے میدان سے باہر نکال دیا۔