پاکستان کا پہلا شہری صحافتی پورٹل | Pakistan’s First Citizen Journalism, Urdu Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • انگلش
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • کھیل
  • خصوصیت
  • دنیا
  • خبریں
  • شہری صحافت
  • انگلش
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • کھیل
  • خصوصیت
  • دنیا
  • خبریں
  • شہری صحافت
No Result
View All Result
پاکستان کا پہلا شہری صحافتی پورٹل | Pakistan’s First Citizen Journalism, Urdu Portal
No Result
View All Result
Home ویڈیوز شہری صحافت

مرتضی وہاب کا جاتے جاتے سٹی وارڈنز کو تحفہ اور شاباش

مرتضی وہاب کا جاتے جاتے سٹی وارڈنز کو تحفہ اور شاباش

Dialogue Pakistan by Dialogue Pakistan
December 8, 2022
in شہری صحافت
0
مرتضی وہاب کا جاتے جاتے سٹی وارڈنز کو تحفہ اور شاباش
16
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعرات کے روز بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپنے دفتر میں افسران و ملازمین سے الوداعی ملاقاتیں کیں، کے ایم سی کے افسران و عملے نے مرتضیٰ وہاب کے ساتھ تصاویر بنوائی اور انہیں کے ایم سی میں خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

ایڈمنسٹر یٹر کراچی سے آخری روز ملاقات کرنے والوں میں سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عمران راجپوت، سینئر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کنور ایوب، سینئر ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر اسٹیٹ محمد عمران،ڈائریکٹر سٹی وارڈن راجہ رستم، سیکریٹری ٹو ایڈمنسٹریٹر محمد ظفر، ڈائریکٹر پروٹوکول عبدالرحیم قدوائی، مختلف یونینوں کے نمائندے اور ایڈمنسٹریٹر سیکریٹریٹ کا اسٹاف شامل تھا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی حیثیت سے آخری روز سٹی وارڈنز میں نئی وردیاں تقسیم کیں اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کے افسران اور عملے نے میرے دور میں بھرپور انداز میں کام کیا اور میں ان افسران کی صلاحیتوں سے متاثر ہوا ہوں، کے ایم سی کے افسران کام کرنا چاہتے ہیں اور گزشتہ دنوں جب کراچی بارشوں کے باعث تباہ حالی کا شکار تھا ہمارے محکموں نے انتہائی ذمہ داری، محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیئے اور ایک ہزار ایک سو پچاس ملی میٹر بارش ہونے کے باوجود شہر کو بند نہیں ہونے دیا۔

انہو ں نے کہا کہ سٹی وارڈنز اپنے فرائض جس طرح انجام دیتے ہیں میں انہیں شاباش دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہنا چاہئے اور حکومت سندھ شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، مرتضی وہاب نے کہا کہ بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی کے شہریوں کی خدمت اپنے لئے اعزاز تصور کرتا ہوں اور جتنا بھی مجھے موقع میسر آیا میں نے نیک نیتی، خوش دلی اور لگن کے ساتھ کراچی کی خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی پاکستان کا سب سے بڑا بلدیاتی ادارہ اور اس ادارے کو مضبوط ہونا چاہئے تاکہ یہ شہریوں کے بلدیاتی مسائل کو حل کرسکیں، سٹی وارڈنز نے طویل عرصے بعد یونیفارم ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی اس کوشش کو سراہا۔

بعدازاں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ایم سی سے جب رخصت ہوئے تو افسرا ن و عملے نے انتہائی گرم جوشی سے انہیں رخصت کیا اور ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عیسیٰ لیبارٹری اور کے ایم سی کے اشتراک سے لگایا جانے والے طبی کیمپ کا بھی معائنہ کیا جہاں کے ایم سی کے افسران و ملازمین کے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ کئے جا رہے تھے۔

انہوں نے اس موقع پر عملے کو شاباش دی اور ان سے ان ٹیسٹوں کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں انہوں نے کہا کہ عیسیٰ لیبارٹری کے زیر انتظام طبی کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے اور مجھے خوشی ہے کہ کیمپ میں تمام ٹیسٹ مفت کئے جا رہے ہیں اس سے عملے کو اپنی صحت سے متعلق مفید معلومات حاصل ہوں گی اور ان ٹیسٹوں کے نتائج کی روشنی میں علاج معالجے میں مدد فراہم ہوگی، منیجر کوآپریٹو عائشہ ممتاز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک کیمپ میں سینکڑوں ملازمین کے خون کے نمونہ جات حاصل کرلئے گئے ہیں اور ان ٹیسٹ کے نتائج سے انہیں آگاہ کیا جائے گا اور آئندہ بھی عیسیٰ لیبارٹری بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اشتراک سے مختلف مقامات پر کیمپوں کا انعقاد کرتی رہے گی، انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شکریہ ادا کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کیا۔

?>
Previous Post

ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگ لی

Next Post

کراچی: ہیوی ٹریفک اور اراکین اسمبلی کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

Next Post
پبلک ٹرانسپورٹ یا نجی گاڑی؟ کراچی کے شہریوں کی پسند پر سروے جاری

کراچی: ہیوی ٹریفک اور اراکین اسمبلی کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت




Polls

کیا عمران خان حکومت سے جلد انتخابات کا مطالبہ منواسکیں گے؟

View Results

Loading ... Loading ...

مقبول خبریں

  • پریتی زنٹا آج  48 برس کی ہو گئیں

    پریتی زنٹا آج 48 برس کی ہو گئیں

    19 shares
    Share 8 Tweet 5
  • سال 2023 میں حج پر جانے کے خواہش مندوں کیلیے خوش خبری

    22 shares
    Share 9 Tweet 6
  • شیخ رشید گرفتار , بھتیجے نے بھی تصدیق کر دی

    7 shares
    Share 3 Tweet 2
  • وزیراعظم نے 7 فروری کو اے پی سی بلا لی, عمران کو بھی دعوت ارسال

    5 shares
    Share 2 Tweet 1
  • غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے مزار کے اندورنی و بیرونی مناظر

    173 shares
    Share 69 Tweet 43

شراکت دار

Rao Mohsin Ali
آفتاب مہمند
  • خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کون ہیں؟
عیسیٰ خان
  • گوادر: ساحل پر واقع ڈپو میں آتشزدگی، کروڑوں کا تیل جل گیا

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ادبی بیٹھک
  • ان ہاؤس
  • بجٹ
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • دنیا
  • راؤنڈز اپ
  • سال 2020
  • سال 2022-2021
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ
  • پنڈورا پیپرز
  • ڈائلاگ
  • کھیل

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2021 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • انگلش
  • دلچسپ و عجیب
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • کھیل
  • خصوصیت
  • دنیا
  • خبریں
  • شہری صحافت

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2021 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ