کراچی : فیفا ورلڈ کپ میں برازیل کی جانب سے جنوبی کوریا کو شکست دیے جانے پر کراچی کے علاقے لیاری میں فٹبال کے دیوانوں نے خوش چشن منایا۔
برازیل کی ٹیم کے مداح ڈھول لے کر سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے اور اپنے ہی انداز میں فتح کو انجوائے کیا۔
گلی کوچوں میں فٹبال کے دیوانے ڈھول اٹھائے جھومتے دکھائی دیے ۔
لیاری میں برازیل کی ٹیم کے مداحوں کو پوری امید ہے کہ اس بار برازیل فٹبال کی بادشاہت کا تاج اپنے سر سجانے میں کامیاب ہوجائے گا۔