کینیڈا 10 سال بعد اپنا ویزا سینٹر متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد کینیڈا جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلیے بڑی آسانی ہوجائے گی۔
کینیڈا نے دس سال کے وقفے کے بعد اپنا ویزا پروسیسنگ سینٹر ابوظہبی سے واپس پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کینیڈین حکومت نے دس سال قبل سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنا ویزا آفس اسلام آباد سے ابوظہبی اور برطانیہ منتقل کیا تھا۔
ویزا سینٹر کی منتقلی کے باعث کینیڈا جانے کے خواہش مند افراد کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور انہیں بہت زیادہ انتظار بھی کرنا پڑتا تھا۔
?>