شہر قائد کے علاقے شرف آباد میں اسٹال پر انواع و اقسام کے مزیدار کھانے فروخت کرنے والی خاتون عتیقہ زعیم پیشے کے اعتبار سے شیف ہیں اور انہوں نے اس کا سرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا ہے۔
عتیقہ زعیم تین بچوں کی ماں ہیں جنہوں نے اپنے شوق کو اپنا کیریئر بنایا اور اپنے خوشی کیلیے کاروبار کا آغاز کیا جو اب بہتر انداز سے چل بھی رہا ہے۔
خاتون نے کہا کہ ’پہلے روز تو مجھے لگا کہ کام نہیں چلے لگا مگر اللہ کا شکر اور ماں کی دعا کی بدولت سیٹ اپ بہت اچھا چل رہا ہے‘۔