ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی صحافی کو لاجواب کرنے والے پاکستانی نوجوان کاشف نثار نے ڈائیلاگ پاکستان کے ساتھ خصوصی گفتگو کی ہے۔
کاشف نثار اُس وقت دنیا بھر میں وائرل ہوئے جب انہیں اسٹیڈیم کے باہر بھارتی صحافی نے روک کر سوال کیا کہ آپ پاکستان کی شکست پر افسردہ اور غصے میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھ سمیت تمام ہی پاکستانیوں نے بھارتی صحافی کو اسی طرح کا جواب دیا اور بتایا کہ ہمیں کوئی دکھ نہیں بلکہ ہم ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن ہیں۔