وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے صوبائی حکومت کے بڑے منصوبے سوات موٹر وے فیز 2 کا سنگ بنیاد رکھ دیا.
وزیراعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوات موٹر وے فیز 2 کا منصوبہ چکدرہ انٹرچینج تا فتح پور سوات تک 80 کلومیٹر طویل ہے، یہ منصوبہ 36.404 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹروے ابتدائی طور 4 لائن پر محیط ہوگا جس کو بعد میں 6 لائن تک توسیع دی جاسکے گی، منصوبے کے تحت 9 انٹرچینج اور دریائے سوات پر 8 پل تعمیر کیے جائیں گے، موٹروے کو مختلف ہائی ویز کیساتھ بھی لنک کیا جائیگا۔
بتایا گیا کہ سوات موٹروے فیز 2 منصوبہ دسمبر 2024 تک مکمل کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ سوات موٹروے منصوبہ ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ ہے، مذکورہ منصوبہ ملاکنڈ ڈویژن تک آسان مواصلاتی نظام کا عظیم شاہکار ثابت ہوگا، سوات موٹر وے فیز 2 ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے۔
?>