سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کیلئے کام کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا۔
واضح رہے کہ حملے کو 12 روز سے زائد گزر جانے کے باوجود گرفتار ملزم کو مقامی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا ہے۔