پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور شرجیل خان نے کیا۔ سلطانز کے بولرز کی نپی تلی بولنگ کے باعث بابراعظم کھل کر نہ کھیل سکے اور 23 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کی تاہم ان کا سفر 43 کے انفرادی اسکور پر عمران طاہر نے ختم کیا۔ جو کلارک 26 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کا شکار بنے۔
Sharjeel takes off but @shani_official is too quick to let him go. @ImranTahirSA’s breakthrough. Wicket for @MultanSultans 🤲🏼 #HBLPSL7 l #KKvMS I #HBLPSL7 pic.twitter.com/92boS4wRM8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 27, 2022
ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر نے تین جب کہ دھانی اور خوش دل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹاس
نشینل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ نئی پچ ہے اس کو آزمانہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، ٹم ڈیوڈ بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ محمد نبی، کلارک اور گریگری بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔
?>