راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے ہوشاب میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کے 10دہشتگردہلاک کرڈالے،ایک کوگرفتارکرلیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہوشاب میں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا،دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسزکودیکھ کرفائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں10دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا،دہشتگردوں کے قبضے سےدیسی ساختہ بم،بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا،آپریشن کے دوران 2دہشتگرد فرارہوگئے جن کی تلاش کیلئے آپریشن جا ری ہے۔
ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں نے ہوشاب میں موٹر وے ایم 8 پر آئی ای ڈیز دھماکے کیے تھے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن و استحکام خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم کیاہے۔
?>