Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
خبریں جمع کروائیں
No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش
No Result
View All Result
Pakistan’s First Citizen Journalism Portal
No Result
View All Result
Home مزید دلچسپ و عجیب

ہندوستان کسی کے باپ کا نہیں ہے، اداکارجاوید جعفری کی بھارتی حکومت پرکڑی تنقید

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
December 24, 2019
in دلچسپ و عجیب
0
ہندوستان کسی کے باپ کا نہیں ہے، اداکارجاوید جعفری کی بھارتی حکومت پرکڑی تنقید
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دلی: بالی ووڈ اداکارجاوید جعفری نے مودی حکومت کی جانب سے نافذ کیے جانے والے شہریت کے متنازع بل پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کسی کے باپ کا تھوڑی ہے۔

بھارت میں شہریت کے متنازع ترمیمی بل کواپوزیشن سمیت دیگر سماجی حلقوں کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے جب کہ بھارتی صدر کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد ملک بھرمیں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

خاص طور پر دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبعلموں کی جانب سے بل کی مخالفت میں کیے جانے والے مظاہرے اور جوابی کارروائی میں دہلی پولیس کے طالبعلموں پر تشدد نے دنیا بھر کی توجہ کھینچ لی ہے اوراس تشدد کے بعد سے ہی بھارت میں مظاہروں میں شدت دیکھنے میں آئی۔

شہریت کے متنازع ترمیمی بل کے خلاف نہ صرف بھارت میں موجود مسلم اقلیتیں احتجاج اورمظاہرے کررہی ہیں بلکہ بالی ووڈ اداکار وں نے بھی اس بل کے خلاف سخت ردعمل دیا ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے مسلمان اداکارجاوید جعفری نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنی تقریرکا آغازاس شعرسے کیا ’ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام، وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا۔‘

جاوید جعفری نے جامعہ اسلامیہ کے طالبعلموں کی بہادری کوسراہتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کی بہادری ہی ہمارے ملک کی طاقت ہے۔ انہوں نے بھارتی ٹی وی کے مشہورپروگرام ’’ساودھان انڈیا‘‘ کے میزبان سشانت سنگھ کو متنازع شہریت کے بل کی مخالفت کرنے کی وجہ سے شو سے باہر کرنے پرانتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حالانکہ انتظامیہ نے انہیں شو سے نکالنے کی وجہ نہیں بتائی لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ کس وجہ سے انہیں نکالا گیا۔

جاوید جعفری نے کہا یہ ملک ایسے نہیں بنا ہے بلکہ کئی لوگوں نے اس کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور وہ قربانیاں کہیں نہ کہیں ہمارے خون میں آئی ہیں ہمیں کب تک چپ رکھوگے۔ اداکار جاوید جعفری نے بھارت کے اندرونی مسائل بیان کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت معاشی و اقتصادی بحران اوربے روزگاری سمیت مختلف مسائل کا شکار ہے پہلے ان مسائل کو تو حل کرلو، ہندو مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے میں لگے ہو۔

Tags: بھارتی حکومتجاوید جعفریہندوستان
Previous Post

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 7 جنوری کو طلب کرلیا

Next Post

لیجنڈ اداکار و کمپیئر معین اختر کی69 ویں سالگرہ آج ہے

Next Post
لیجنڈ اداکار و کمپیئر معین اختر کی69 ویں سالگرہ آج ہے

لیجنڈ اداکار و کمپیئر معین اختر کی69 ویں سالگرہ آج ہے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شراکت دار

Rao Mohsin
  • گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائیگا
شرجیل ارشد
  • کراچی میں گیس کا بحران، لوڈشیڈنگ میں کئی گنا اضافہ

تجویز کردہ

پاکستان دنیا کا طاقتور ملک بنے گا،تھوڑا صبر کریں، عمران خان

وزیراعظم آج چکوال کی پہلی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

3 weeks ago
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

1 year ago

مقبول خبریں

  • اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    اورنج لائن میں مزدوروں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اٹھارہ جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہمارا جسم بھی مٹی کا بنا ہوا ہے، خدارا ہمارا تحفظ کریں : خواجہ سرا آرزو خان

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ورون اور نتاشا کی شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سامنے آگئیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تھپڑ کیوں مارا؟ مفتی عبدالقوی نے وضاحت کردی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہمیں فالو کریں

ہماری ایپس ڈاؤن لوڈ کریں

download on android app

download on apple app

کیٹگریز

  • آڈیو
  • ان ہاؤس
  • بلاگ
  • تصویر کے اندر
  • خبریں
  • خصوصیت
  • دستاویزی
  • دلچسپ و عجیب
  • سال 2020
  • شہری صحافت
  • مزید
  • نیوز / پریس کانفرنس
  • ویڈیوز
  • ڈائلاگ

فوری روابط

  • رجسٹر کریں
  • لوگ ان کریں
  • رابطہ کریں

ڈائلاگ پاکستان

پاکستان کا پہلا شہری صحافی پورٹل

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ

No Result
View All Result
  • شہری صحافت
  • خبریں
  • خصوصیت
  • ویڈیوز
    • ان ہاؤس ویڈیوز
    • دستاویزی
    • شہری صحافت
  • تصویر کے اندر
  • دلچسپ و عجیب
  • انگلش

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2020 ڈائلوگ پاکستان کے نام محفوظ ہیں

نے بنائی ہے DigitalOtters یہ