اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا اقتصادی تعاون تنظیم ڈی ایٹ کے ورچوئل اجلاس میں خطاب۔
وزیر اعظم عمران خان کا قتصادی تعاون تنظیم ڈی ایٹ کے ورچوئل اجلاس میں خطاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کروڑوں لوگ مقروض ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ڈیٹ پچھلے 4 سال سے موثر انداز میں کردار ادا کررہا ہے لیکن ہمیں نوجوانوں کو نئے پلیٹ فارم مہیا کرنے ہوں گے اور انہیں ہنر سکھانا ہوگا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا ڈی ایٹ ممالک میں تجارت ایک ارب ڈالر سے بڑھاکر 2025 تک 5 ارب ڈالرتک لے جائیں گے جبکہ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کےحوالےسےڈی ایٹ کونئےاقدامات کرناہوں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سےترقی پذیرممالک کوزیادہ نقصان پہنچا ہے، ترقی یافتہ ممالک کورونا ویکسین کی پیدواربڑھائیں اور ترقی پزیر ممالک کوٹیکنالوجی فراہم کریں، ڈی ایٹ رکن ممالک کو موجودہ دور کےتقاضے دیکھ کر منصوبے بنانے چاہئیے۔
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتے۔