گوجرانوالہ: مہندی کی تقریب میں دُلہا کے کزن کا رقاصہ سے مبینہ ریپ کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ کےعلاقے رتوکی میں گذشتہ روز مہندی کی تقریب جاری تھی۔ جس میں تقریب میں رقص کرنے کےلیے 3 لڑکیوں کو بلوایا گیا۔
چاندعرف چندونامی شخص مہندی کی تقریب سے نشے میں دھت گن پوائنٹ پر اغواکر کے ایک لڑکی کو حویلی لے گیا اور گاڑی میں بند کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔صدر پولیس نے رقاصہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ایف آئی آر میں چندو پرالزام عائد کیا گیا کہ اس نے شراب کے نشے میں لڑکی پر تشدد بھی کیا۔