مشہور گلوکار ولی حامد خان نے دو روز قبل(پیر) کو میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ دیا۔
ولی نے سندس شیخ کے ساتھ بندھ باندھ لیا ہے جو سعودی ایئر لائن میں ائیرہوسٹس کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ قریبی دوستوں نے ولی اور سندس کی نکاح کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ جوڑے رواں سال مارچ میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد کریں گے۔ ولی حامد مشہور کلاسیکی گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ولی نے فلم اسٹار نور بخاری سے شادی کی تھی ، لیکن ان کا رشتہ زیادہ عرصے تک چل نہیں سکتا تھا اس لئے انھوں نے علیدگی اختیار کرلی تھی۔