کوئٹہ :سینیٹر اعظم سواتی کو اچانک اڈیالہ کے بجائے کچلاک جیل منتقل کردیا گیا،جس پر ان کے اہل خانہ شدید پریشانی کا شکار ہوگئے،خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی طبیعت بھی کل سے شدید ناساز تھی ایسے میں انہیں کچلاک جیل منتقل کرکے خاندان پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیاگیاہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب مزید ریمانڈ درکار نہ ہونے پر گزشتہ روز اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوایا تھا تاہم انہیں وہاں منتقل ہی نہیں کیاگیا۔
اعظم سواتی کو رات گئے تک اڈیالہ جیل منتقل ہی نہیں کیاگیا جب کہ راتوں رات بلوچستان پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کچلاک جیل منتقل کردیا ہے۔
اداروں کے خلاف تضحیک آمیز تقریر کے کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ میں درج مقدمے میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ اچانک سامنے آیا۔
اعظم سواتی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت گزشتہ شب سے خراب ہے۔
?>