پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کوگرفتارکرکے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کرلی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کوگرفتارکرکے واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اورموٹر سائیکل برآمد کرلی ۔
ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرگارڈن کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد کاشف کوگرفتارکرلیا،گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔
ملزم کےقبضے سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والے3 پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم 30 مئی کو اینٹی انکروچمنٹ لیڈ ڈیپارٹمنٹ آفس میں کے ایم سی کے انسپکٹرمحمد علی کے قتل میں ملوث ہے، جبکہ ملزم کا ساتھی شاکرعرف ڈھیلا کو12 جون کو گرفتارکیا جا چکا ہے جس نے ملزم محمد کاشف کا کے ایم سی انسپکٹرمحمد علی کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا،ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،گرفتار ملزم کوبرآمد اسلحہ اورموٹر سائیکل کے ہمراہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
رینجرز ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارےمیں فوری اطلاع دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
?>