اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 46 افراد کورونا سے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار 574 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کورونا کے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 72 لاکھ 43 ہزار 650 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 869 ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 11 ہزار 921 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 46 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 818 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 284 مریضوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی جس کے بعد کورونا سے متاثر 4 لاکھ 67 ہزار 234 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔