کورنا کے باعث پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن 5 کے شیڈول میں تبدیلی کر کے بقیہ میچز کو 4 روز تک محدود کردیا ہے۔
کورونا کے باعث پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس ایل سیزن 5 کے بقیہ میچز کو 4 روز تک محدود کرکے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے اور پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔
جبکہ 13، 14 اور 15 مارچ کے میچز شیڈول کے مطابق ہونگے۔
نیشل اسٹیڈیم کراچی میں13 مارچ کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، 14مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مد مقابل آئینگی جبکہ 15 مارچ کوکوئتہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہوگا۔
اسی دن کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔
نئے شیڈول کے مطابق
سیمی فائنل کے دونوں میچز 17 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائینگے، پہلا میچ سہ پہر 2 بجے جبکہ دوسرا میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
فائنل 18 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پرانے شیڈول کے مطابق 17 مارچ کو کوالیفائرراؤنڈ، 18مارچ کو ایلیمینیٹر 1، 20 مارچ کو ایلیمینیٹر 2 اور فائنل 22 مارچ کو کھیلا جانا تھا۔