سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب مردوں میں پانجھ پن پیدا ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی اخبار کے مطابق سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو مردوں کی صحت کے حوالے سے بھی عالمی خطرہ قرار دیا ہے اور نئی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس مردوں میں موجود افزائش نسل کے نظام کو چار مختلف طریقوں سے نشانہ بناکر انہیں بانجھ بناسکتا ہے۔
غیر ملکی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس مردوں کے اسپرمز کی شکل ہی بدل دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہیضوں سے اختلاط کی صلاحیت سے بھی محروم ہوجاتے ہیں جبکہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ وائرس مردوں میں موجود تولیدی نظام کو نشانہ بناتا ہے۔
کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے متعلق ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بھی یہ کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس مردوں کے افزائش نسل کے ٹیشوز کو مستقل بنیادوں پر نقصان پہنچا کر انہیں نابجھ بناسکتا ہے اور ساتھ ہی ہارمونز کے لیول میں خرابی پیدا کردیتا ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس ذہنی دباؤ کے ذریعے بھی مردوں کو اپنا نشانہ بناتا ہے جس سے جسم میں موجود آکسیڈیٹو اسٹریس بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جو مردوں کی صحت صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔