اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 82 افراد کی جان لی جبکہ 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار 778 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کےمطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 1 ہزار 367 ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 315 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 521 ہوگئی، پنجاب میں 4 لاکھ 11 ہزار 808 ہوگئی، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 67 ہزار 782، بلوچستان میں 32 ہزار 549 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 347 ہوگئی جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 210 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار150 ہوگئی ہے جبکہ این سی او سی کےمطابق کورونا سے اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 988 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں اور 5 ہزار 373 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
?>