کوئٹہ: پاکستان ریلوے نے کورونا کے باعث معطل کی گئی چمن ریل گاڑی کا ایک مرتبہ پھر آغاز کردیا ہے۔
ڈی ایس ریلوے طارق محمود خٹک کا کہنا ہے کہ 7 ماہ سے معطل رہنے والی کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس ایک مرتبہ پھر شروع کردی گئی ہے جو کہ 5 بوگیوں پر مشتمل ہے جس میں 400 سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے۔
طارق محمود خٹک کا مزید کہنا تھا کہ چمن پیسنجر ٹرین کے معطل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے آج 10 نومبر سے کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کو پھر سے شروع کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ چمن ٹرین روزانہ صبح 8 بجے کوئٹہ سے چمن کیلئے روانہ ہوگی۔
دوسری جانب کراچی سرکلر ریلوے کیس میں سپریم کورٹ نے سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
