کرک: تھانہ یعقوب شہید تخت نصرتی کے حدودعلاقہ گڑدی بانڈہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرک کے علاقے گڑدی بانڈہ کے تھانہ یعقوب شہید تخت نصرتی کی حدود میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں پولیو مہم کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کا نام جنید بتایا جارہا ہے۔