پی ایس ایل سیزن 6 میں شامل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل نے “گوگلی چیلنج” کے نام سے نیا ٹرینڈ متعارف کروادیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی آفیشل ٹوئٹر آئی ڈی پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کرس گیل ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ پی ایس ایل کے نئے ٹرینڈ “گوگلی چیلنج” پر اپنے انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں پاکستان سپر لیگ نے عوام کو “گوگلی چیلنج” کا حصہ بننے کی ترغیب دیتے ہوئے کرس گیل کا ساتھ دینے کا کہا ہے۔
یہی گوگلی چیلنج گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران بھی دیکھنے کو ملا جب کمنٹیٹر رمیز راجہ کی فرمائش پر کرس گیل نے گوگلی گوگلی گانا گایا اور پھر اس پر ڈانس کرکے بھی دکھایا۔
بعد ازاں افغانستان سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان نے بھی گوگلی گوگلی گانے پر ڈانس کیا جسے بھی پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے شیئر کیا گیا۔