کراچی میں کرونا وائرس سے ایک مریض انتقال کرگیا۔ سندھ میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
سندھ کی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ کراچی میں انتقال کرنے والے مریض کی عمر 74 برس تھی۔ وہ کراچی کے رہائشی تھے۔ انھیں 26 مارچ کو اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
وزیرصحت نے بتایا کہ مریض کا انتقال منگل کو ہوا ہے۔ مریض سانس کے مرض میں مبتلا ہونے کے علاوہ ذیابطیس کا بھی شکار تھا۔ سندھ میں کرونا وائرس سے اب تک 8 مریض انتقال کرچکے ہیں۔