حکومت کی یقین دہانی کے باوجود کراچی میں گائے کا گوشت مہنگا فروخت ہو رہا ہے جبکہ مرغی کا گوشت سستا ہو گيا مگر انڈے مہنگے ہوگئے۔
شہر میں بغیر ہڈی والے بچھيا کے گوشت کی سرکاری قیمت 470 روپے مقرر ہے مگر 600 سے 800 روپے ميں فروخت کیا جا رہا ہے۔
نارتھ ناظم آباد اور برنس روڈ میں قصاب جانور مہنگا ملنے کا دعویٰ کر رہے ہیں مگر بعض علاقے ايسے بھی ہيں جہاں کام نہ ہونے پر قيمتيں سرکاری نرخ سے بھی کم کر دی گئی ہيں۔
دوسری جانب شادی بياہ کی تقريبات پر پابندی کی وجہ سے مرغی کا گوشت بھی سستا ہوگيا جو 250 سے 280 روپے فی کلو کے درميان فروخت کيا جا رہا ہے۔
اِس کے برعکس انڈوں کی طلب بڑھنے سے 80 اور 90 روپے درجن ملنے والے انڈے اس وقت 130 اور 140 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہيں۔