شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی کی تلاش میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
شارع فیصل انوسٹی گیشن پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک اسامہ کو گرفتار کرلیا جبکہ پولیس اس کے ساتھی شیراز کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔
مدعیہ (ع) نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ ملزم نے گلشن اقبال بلاک 10 اے میں قائم اپنے دفتر میں ملازمت کا جھانسہ دیکر بلایا تھا اور وہ اپنی تمام تعلیمی اسناد کے ہمراہ ملزم کے دفتر گئی تو اس نے بات چیت کے دوران دست درازی کی اور اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر نہ صرف مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ مجھے بیلک میل کرنے کے لیے میری ویڈیو بھی بنائی۔
، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اسامہ کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور وہ عہدیدار بھی ہے۔
?>