کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس شہری شدید گرمی میں بلبلا اٹھے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی جبکہ ترجمان کے الیکٹرک نے ترید کی ہے کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں اندھا دھند لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری گرمی میں برا حال ہوگیا نہ دن میں بجلی نا رات میں شہر بد ترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے متاثر علاقوں میں
پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، بہادرآباد، لسبیلہ، ناظم آباد۔سُرجانی ٹاؤن، لانڈھی۔کورنگی ۔بلدیہ ٹاون ۔اورنگی ٹاون۔محمودآباد، یاسین آباد سمیت متعدد علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری شہر میں بجلی کی طلب 3ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس سے صرف 750 میگاواٹ بجلی بنارہا ہےشہر کو اس وقت 2250میگاوٹ بجلی کی فراہمی جاری، ذرائع نے بتایا کہ کے الیکٹرک فرنس آئل سے صرف 375میگاواٹ بجلی بنا رہا ہے۔
کے الیکٹرک ڈیزل سے صرف 11میگاواٹ بجلی بنارہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک دیگر ذرائع سے 58میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے، کے ای این ٹی ڈی سی اور دیگر ذرائع سے 1442میگاوٹ بجلی خریدتا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مہنگے فیول کے مد میں صارفین سے ہر ماہ کروڑوں روپے کی وصولی جاری وصولیوں کے باوجود کے ای اپنے پلانٹس سے استعداد کے مطابق بجلی نہیں بنا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا مک لوڈشیڈنگ میں کمی کے بجائے دورانیہ 15 گھنٹے سے زائد کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بدترین لوڈشیڈنگ سے شہریوں دن کا چین اور رات سکوں برباد ہوگیا۔
ترجمان کے الیکٹرک نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے،فالٹز کو لوڈشیڈنگ سے ےتشبہ دینا غلط ہے، کے الیکٹرک کی ٹیمیں 24 گھنٹے عوام کی سہولت کے لیے موجود ہے،ترجمان کے الیکٹرک20فیصدسے کم نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی طلب اوسطا” 3350 میگا واٹ سے 3400 میگا واٹ تک ہے،کے الیکٹرک تمام ذرائع سے شہرمیں اوسطا” 3100 میگا واٹ سے زائد بجلی فراہم کررہا ہے کے الیکٹرک کو اوسطا” 250 سے 300 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے، این ٹی ڈی سی کراچی کو قریبا” 1000 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے ،کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس سے صرف 750 میگا ووٹ بجلی پیدا کرنے کی من گھڑت خبر کی تردید کرتا ہے موجودہ صورتحال میں شہر کے بیشتر حصے کو بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ انڈسٹری کے 400 فیڈرز بھی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں،
?>