کراچی: شہر قائد کے ایک علاقے میں آوارہ کتوں نے قربانی کے بکرے پر حملہ کر دیا، جس سے بکرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔
کراچی کے علاقے عزیز آباد ایف بھی ایریا میں آوارہ کتوں نے قربانی کے جانوروں کو کاٹنا شروع کر دیا ہے، گزشتہ روز 4 آوارہ کتوں نے گھر کے باہر بندھے بکرے کو کاٹ کر شدید زخمی کردیا۔
بکرا ایک بیل کے ساتھ بندھا ہوا تھا کہ رات کے وقت اچانک چار کتوں نے اس پر حملہ کر دیا، بکرے نے کچھ دیر تک کتوں کے آگے مزاحمت کی، اس دوران بیل بھی خود کو بچاتا رہا، تاہم کچھ دیر بعد آوارہ کتے بکرے کو کاٹنے میں کامیاب ہو گئے۔
کتوں کے کاٹنے سے بکری کی گردن اور پچھلی ٹانگیں شدید زخمی ہو گئی تھیں، جس کے باعث مالک نے بکرے کو ذبح کر دیا۔