ممبئی:بالی ووڈ کی کوئین کترینہ کیف نے بھی کراچی کی لڑکی کے وائرل ڈانس پر ویڈیو بنا کر شیئر کر دی۔
کترینہ کیف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر کراچی کی عائشہ سے متاثر ہوکر میرا دل یہ پکارے آجا پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں صارفین اسے پاکستانیوں کا جادو قرار دے دہے ہیں۔
عائشہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ ایک عام لڑکی ہونے کے باوجود پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مشہور ہوگئی ہے۔
?>