بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے ہریتک روشن کی داڑھی سے پیار کا اظہار کر دیا جس پر شوہر وکی کوشل کی جانب سے بھی شدید ردعمل آگیا۔
سپر اسٹار اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہریتک روشن کو ایکشن کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکار اپنی داڑھی والے اوتار میں کافی خوبصورت لگ رہے ہیں۔
کترینہ کیف اداکار کے اس انداز کو کافی پسند کیا جس کے بعد وکی کوشل نے بھی اہلیہ کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہمیں اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
شوہر کے اس ردعمل پر مداحوں کا کہنا ہے کہ وکی کوشل کترینہ سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔
?>